حوثی باغیوں نے ملک چلانے کے لیے گورننگ کونسل نامزد کر دی

ہفتہ 6 اگست 2016 21:50

صنعاء( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 اگست ۔2016ء )یمن میں فعال ایران نواز حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی حامی افواج نے ملک کا نظام چلانے کے لیے ایک کونسل قائم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس پیشرفت کو اقوام متحدہ کی طرف سے یمن میں قیام امن کی کوششوں کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں کویت میں ہوئے مذاکرات کا ایک نیا دور بھی ناکامی سے دوچار ہو گیا ہے۔ ستمبر سن دو ہزار چودہ کو جب حوثی باغی صنعاء میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے، تب سے یمن میں افراتفری کا عالم ہے۔۔