جواہرات چوری کرنے والا ’پنک پینتھر‘ گینگ اسپین میں گرفتار

ہفتہ 6 اگست 2016 21:47

جواہرات چوری کرنے والا ’پنک پینتھر‘ گینگ اسپین میں گرفتار

ُ بارسلونا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 اگست ۔2016ء ) ہسپانوی پولیس نے جواہرات چوری کرنے والے ’پِنک پینتھر‘ نامی گینگ کے پانچ مشتبہ ارکان کا گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بارسیلونا میں پولیس نے ان افراد کو اس وقت گرفتار کیا جب یہ ایک جیولرز کی دکان میں چوری کے بعد فرار ہو رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ان پانچوں افراد کا تعلق سربیا سے ہے اور انہوں نے گرفتاری سے قبل چار لاکھ یورو مالیت کی چوری ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل کر لی تھی۔ انٹرپول کے مطابق پِنک پینتھر نامی گینگ نے 1999ء سے 2015ء کے دوران 334 ملین یوروز کے زیورات چرائے تھے۔

متعلقہ عنوان :