الجیریا کا لاپتا طیارہ بحفاظت الجیرایئرپورٹ پراترگیا ہے

ایئرالجیریا کی فرانس جانیوالی پروازاے ایچ1020کا ریڈار سےرابطہ منقطع ہوگیا تھا،تاہم طیارے کو الجیرایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔روسی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 اگست 2016 20:41

الجیریا کا لاپتا طیارہ بحفاظت الجیرایئرپورٹ پراترگیا ہے

الجیریا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست2016ء) :روسی میڈیا کے مطابق الجیریا کا لاپتا طیارہ بحفاظت الجیر ایئرپورٹ پراتر گیا ہے،ایئرالجیریا کی فرانس جانیوالی پروازاے ایچ1020کا ایمرجنسی کال کے بعد ریڈار سےرابطہ منقطع ہوگیا تھا۔روسی میڈیا کے مطابق ایئرالجیریا کی لاپتا ہونیوالی پروازبحفاظت ایئرپورٹ پراترگئی ہے۔یاد رہے کچھ وقت قبل غیرملکی خبرایجنسی نے کہا تھا کہ ایئرالجیریا کی فرانس کیلئے پرواز ایمرجنسی کال کے بعد ریڈارسے غائب ہوگئی ہے،پرواز اے ایچ1020 فرانس کے شہر مارسیل جارہی تھی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق الجزائر سے فرانس جانیوالا ایئر الجیریا کا طیارہ لاپتا ہوگیا ہے۔پائلٹ نے ایمرجنسی کا بتایا اوراس کے بعد طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

(جاری ہے)

طیارے کا ریڈار سے رابطہ بحیرہ روم کے اوپر پرواز کرتے ہوئے منقطع ہوا۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ فرانس کے شہر مارسیل جانیوالی ایئرالجیریا کی پرواز اے ایچ1020 ایمرجنسی کال کے بعد ریڈار سے غائب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

فرانس کے شہر مارسیل جانیوالی پرواز کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔خبرایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ طیارے میں 123مسافروں کی گنجائش ہے ،حتمی تعداد کا ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ تاہم اب روسی میڈیا کے مطابق الجیریا کا لاپتا طیارہ بحفاظت ایئرپورٹ پر اتر گیا ہے۔واقعہ سے متعلق انکوائری بھی کی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :