ایئرالجیریا کی فرانس جانیوالی پروازایمرجنسی کال کے بعد ریڈار سے غائب ہوگئی

پرواز اے ایچ1020 فرانس کے شہر مارسیل جارہی تھی،پائلٹ نے ایمرجنسی بتایا اورطیارے کاریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔غیرملکی خبرایجنسی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 اگست 2016 20:21

ایئرالجیریا کی فرانس جانیوالی پروازایمرجنسی کال کے بعد ریڈار سے غائب ..

الجیریا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست2016ء) :ایئرالجیریا کی فرانس کیلئے پرواز ایمرجنسی کال کے بعد ریڈار سے غائب ہوگئی ہے،پرواز اے ایچ1020 فرانس کے شہر مارسیل جارہی تھی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق الجزائر سے فرانس جانیوالا ایئر الجیریا کا طیارہ لاپتا ہوگیا ہے۔پائلٹ نے ایمرجنسی کا بتایا اوراس کے بعد طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

(جاری ہے)

طیارے کا ریڈار سے رابطہ بحیرہ روم کے اوپر پرواز کرتے ہوئے منقطع ہوا ہے۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ فرانس کے شہر مارسیل جانیوالی ایئرالجیریا کی پرواز اے ایچ1020 ایمرجنسی کال کے بعد ریڈار سے غائب ہونے کی اطلاعات ہیں۔فرانس کے شہر مارسیل جانیوالی پرواز کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔واقعہ سے متعلق انکوائری کی شروع کردی گئی ہے۔خبرایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ طیارے میں 123مسافروں کی گنجائش ہے ،حتمی تعداد کا ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

متعلقہ عنوان :