ایڈنبرگ فیسٹیول’’فرنج‘‘میں چینی ثقافتی شو اور موسیقی کے پروگراموں نے ناظرین کے دل موہ لئے

ہفتہ 6 اگست 2016 20:20

ایڈن برگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 اگست ۔2016ء ) ایڈن برگ فیسٹیول فرنج( دی فرنج) جو کہ فنون لطیفہ کا دنیا کا سب سے بڑا فیسٹیول ہے کہ پہلے روز چین کی طرف سے پیش کئے جانے والے ثقافتی شوز اور موسیقی کے پروگراموں کو بے حد سراہا گیا ۔ شاہراہ ریشم کے موضوع پر سٹریٹ شوز اور شنگھائی ہفتہ ثقافت کے لئے گرینڈ افتتاحی محفل موسیقی کو سامعین کے لئے دکھایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ولیم شیکسپیئر کے 400ویں اور عظیم قدیم چینی ڈرامہ نگار تانگ شیان ژو کے یوم وفات کے موقع کی مناسبت سے چین کے کالج طلباء کی طرف سے تھیٹر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا ۔ ایڈنبرگ فیسٹیول فرنج جو کہ 1947سے منایا جا رہا ہے ۔ اپنے ثقافتی تناوع اور ایوانٹگراڈ آرٹ کے نمائش کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے ۔ قریباً50ممالک اور خطوں کے فنکار امسال 3ہزار سے زیادہ پروگرام پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :