چین کا منظم ٹورگروپ قزاقستان روانہ ہو گیا

ٹور چین ۔ قزاقستان سیاحت کی ترقی اور شاہراہ ریشم بیلٹ کی تعمیر میں اہم مرحلہ ہے ، وائس چیئرمین سنکیانگ

ہفتہ 6 اگست 2016 20:20

ارومچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 اگست ۔2016ء ) قزاقستان کے پہلے منظم ٹور پر جانیو الا پہلا چینی ٹور گروپ ہفتے کو وسطی ایشیائی ہمسایہ ملک روانہ ہو گیا ۔ 55سیاح جن کا اہتمام چین کی قومی ٹریول سروس( ایچ کے ) گروپ نے کیا ہے ۔ ہفتے کو بعد دوپہر1:36پر سنکیانگ یغور خود مختار علاقے کے دارالحکومت ارومچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے قزاقستان کے دارالحکومت ارومچی روانہ ہو گیا۔

یہ علاقے کا دورہ کرنے والے تقریباً300سیاحوں میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

اس دورے کا اہتمام چھ ٹریول ایجنسی نے کیا ہے ۔ دوسرے گروپ آئندہ تین روز میں اپنے ٹرپ شروع کریں گے ۔ یہ ٹور دسمبر میں دونوں ممالک کے درمیان چین قزاقستان سیاحتی تعاون مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے بعد کیا جا رہا ہے ۔ سنکیانگ کے علاقائی دارالحکومت کے وائس چیئرمین شاہی داگانگ نے کہا کہ یہ ٹور چین ۔ قزاقستان سیاحتی ترقی کی داستان اور شاہراہ ریشم اقتصادی بیلٹ کی تعمیر میں ایک اہم مرحلہ ہے ۔ قزاقستان کی وزارت سرمایہ کاری وترقی کے ایک سینئر سیاحتی اہلکار پہلے ٹور گروپ کا استقبال کرنے کے لئے سنکیانگ آئے ۔

متعلقہ عنوان :