دبئی جمیراویلج سرکل:زیرتعمیرعمارت میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا ہے۔شہری دفاع دبئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 اگست 2016 19:29

دبئی جمیراویلج سرکل:زیرتعمیرعمارت میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا ..

دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست2016ء) :دبئی میں ایمریٹس ہلزکی مخالف سمت میں جمیرا ویلج سرکل کے قریب زیرتعمیرعمارت میں سوا بارہ بجے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا،فائربریگیڈ کی ٹیمیں‌ آگ پرقابو پانے کیلئے پہنچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آگ لگنے والی عمارت کے گردونواح میں‌ آبادی بھی موجود ہے جس کے باعث آگ پرجلد ہی قابو پانے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔

آگ لگنے کے باعث آسمان پر دھوئیں کے بادل بن گئے۔

(جاری ہے)

گلف نیوز کے مطابق دبئی سول ڈیفنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرینا اور پورٹ سعید فائر اسٹیشن کی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں۔فائرفائٹرز نے سوا 12بجے عمارت میں لگنے والی آگ پرقابو پانے کی کوشش شروع کردیں۔شہری دفاع نے چار بج کر پچاس منٹ پرمزید بتایا کہ عمارت میں لگنے والی آگ اب قابو میں ہے۔تاہم واقعہ میں کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔واقعہ سے متعلق جائزہ لیا جارہاہے کہ زیرتعمیر عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا یا کوئی اور وجوہات تھیں۔

متعلقہ عنوان :