چینی جنگی جہازوں کی جنوبی بحیرہ چین کے علاقے میں پروازیں

بمبار طیاروں کی پروازیں چینی فوج کی جنگی تربیت کا حصہ ہیں ، ترجمان فضائیہ

ہفتہ 6 اگست 2016 16:18

چینی جنگی جہازوں کی جنوبی بحیرہ چین کے علاقے میں پروازیں

گوانگ ژو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اگست۔2016ء) چینی فضائیہ کے جہازوں نے گذشتہ روز جنوبی بحیرہ چین کے علاقے میں نن شا اور ہوانگ یانگ جزائر پر پروازیں کیں اور علاقے کی فضائی صورتحال کا جائزہ لیا ،چینی فضائیہ کی اس کارروائی میں کئی ایچ 6- بمبار اور ایس یو30- طیارے بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے ترجمان سینئر کرنل شین جنک کے مطابق یہ پروازیں فضائیہ کی ذمہ داریوں کو بہتر بنانے اور ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر چینی فوج کی جنگی تربیت کا حصہ تھیں ۔

متعلقہ عنوان :