شام میں قیام امن، جان کیری روس کے ساتھ اشتراک کی کوشش میں

ہفتہ 6 اگست 2016 15:25

واشنگٹن ۔ 6 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اگست۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی کوشش ہے کہ شام میں داعش کے خلاف کارروائی کی خاطر روس کے ساتھ ایک عسکری ڈیل طے پا جائے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے مابین اس مسئلے پر اختلافات کے باوجود امریکی انتظامیہ ماسکو حکومت کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ روئٹرز نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جان کیری شام میں قیام امن کی خاطر روس کے ساتھ اشتراک کے ساتھ ساتھ دیگر تمام امورپر بھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق واشنگٹن نے شام کے معاملے پر تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :