فرانسیسی مہم جوؤں نے پیڈل سے چلنے والی آبدوز کے ذریعے فرانس اور انگلینڈ کے درمیان چینل کو عبور کرنے کیلئے سفر کا آغاز کردیا

ہفتہ 6 اگست 2016 15:24

لندن ۔ 6 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اگست۔2016ء) فرانس کے دو انجینئروں نے پیڈل سے چلنے والی آبدوز کے ذریعے فرانس اور انگلینڈ کے درمیان چینل کو عبور کرنے کیلئے سفر کا آغاز کردیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں مہم جوؤں نے 150 میل کے سفر کا آغاز جنوبی انگلینڈ کے علاقے فلائی ماؤتھ سے شروع کیا۔

(جاری ہے)

ان کی مغربی فرانس کی ساحل سینٹ مالو پر 12 اگست کو آمد متوقع ہے۔

اس پراجیکٹ کے ترجمان نے بتایا کہ پیڈل سے چلنے والی آبدوز نے اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے اور دونوں مہم جو تین کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں اس آبدوز کا وزن 3.5 ٹن ہے اور اس کی لمبائی 6 میٹر کے قریب ہے۔ دونوں مہم جو روزانہ تقریباً12 گھنٹوں تک پیڈل چلائیں گے۔ اس پراجیکٹ ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کے قریب لاگت آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :