شامی فو ج نے لڑائی کے دوران 300 سے زا‘ئد شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا، سرکاری ٹی وی

ہفتہ 6 اگست 2016 15:20

دمشق ۔ 6 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اگست۔2016ء) شام کی فوج نے رسد کی فراہمی کا اہم روٹ کھولنے اور شدت پسندوں کا محاصرہ تنگ کرنے کے لئے 300 سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے شام کی فوج کے حوالہ سے بتایا کہ جیش الفتح کے باغی بڑے پیمانے پر ہونے والی لڑائی کے دوران آرٹلری سکول پر قبضہ کرنے میں ناکام رہے جبکہ شدت پسند باغیوں نے اس کالج پر قبضہ کر لینے کا دعویٰ کیا تھا جس کی بعدازاں شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے تردید کی ۔

شام کی فوج نے بھی ملٹری کالج کے قریب ہی باغیوں کی دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑیاں تباہ کردئے جانے کی تصاویر بھی میڈیا کو جاری کیں ۔ دریں اثناء شام کے قومی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ فوج نے الیپو کے جنوب مغرب میں آرٹلری سکول اور قریبی ملٹری کالج پر حملہ کرنے والے 300 سے زائد باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :