شام کے محصور شہر حلب پر فضائی حملے میں تین بچوں سمیت 10افراد ہلاک

ہفتہ 6 اگست 2016 14:37

حلب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء) شام کے محصور شہر حلب پر فضائی حملوں میں سات بچوں سمیت دَس افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ فضائی حملے کرنے والے طیارے شامی حکومتی افواج کے تھے یا اْس کے اتحادی روس کے تھے۔

(جاری ہے)

یہ تازہ ہلاکتیں ایک ایسے وقت پر ہوئی ہیں جب باغیوں نے اپوزیشن کے زیر قبضہ اس شہر کے اردگرد حکومتی محاصرہ توڑنے کے لیے اپنا دباوٴ بڑھا دیا ہے۔ سترہ جولائی سے چلے آ رہے اس محاصرے کی وجہ سے انسانی بحران پیدا ہونے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :