سنگاپور پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام، چھ انڈونیشین عسکریت پسند گرفتار

ہفتہ 6 اگست 2016 14:37

سنگاپورسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء) انڈونیشیا کی پولیس نے چھ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرتے ہوئے سنگاپور کو ایک راکٹ حملے کا نشانہ بنانے کا ایک منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان چھ مردوں کی عمریں اْنیس تا چھیالیس سال بتائی گئی ہیں اور ان میں ممکنہ طور پر دہشت گرد ملیشیا ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیے سرگرم مشہور انڈونیشی عسکریت پسند بحرون نائم بھی شامل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ چھ رکنی گروپ انڈونیشی جزیرے باٹام سے سنگاپور کی جانب راکٹ پھینکنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دریں اثناء سنگاپور نے کہا ہے کہ وہ راکٹوں کے ذریعے ان حملوں کی منصوبہ بندی سے آگاہ تھا۔

متعلقہ عنوان :