ترکی بیان بازی سے محتاط رہے،ترک وزیرخارجہ کے زبانی حملوں کے بعد آسٹریا کا جواب

ہفتہ 6 اگست 2016 14:37

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء) آسٹریا نے ترکی کی جانب سے ویانا پر کیے جانے والے زبانی حملوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ترک حکومت کو محتاط طرزِ عمل اختیار کرنے کے لیے کہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے پہلے ویانا حکومت نے ترکی کے ساتھ یورپی یونین کی رکنیت کے موضوع پر مذاکرات روک دینے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر ترک وزیر خارجہ موٴلود چاوش اولو نے آسٹریا کو ’انتہا پسندانہ نسل پرستی‘ کا گڑھ قرار دیتے ہوئے ہدفِ تنقید بنایا تھا۔ واضح رہے کہ آسٹریا کے چانسلر کرسٹیان کَیرن نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ کہا تھا کہ ترکی کے جمہوری معیارات ہرگز اس پیمانے کے نہیں کہ اْسے یونین میں شامل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :