ہراساں کئے جانے پراسرائیلی جیلوں میں سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

ہفتہ 6 اگست 2016 14:36

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء) اسرائیلی جیلوں میں موجود سینکڑوں فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کر دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی حکام نے بتایا کہ احتجاج کا یہ سلسلہ مزید پھیلنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

احتجاج کرنے والے فلسطینی قیدیوں نے کہاکہ انہیں اسرائیلی جیلروں کی طرف سے ہراساں کیاجاتا ہے جبکہ دیگر قیدیوں نے بلال کاید نامی قیدی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ بلال کاید کسی مقدمے کے بغیر اپنی حراست کے خلاف گزشتہ 52 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک 405 فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال شروع کر چکے ہیں جبکہ اتوار کو مزید قیدیوں کی اس احتجاج میں شرکت کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :