شام میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی تیز کرنا ہو گی، روس

ہفتہ 6 اگست 2016 14:36

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے کہا ہے کہ شام میں شدت پسند گروپوں کے خلاف لڑائی میں شدت لانا ہو گی کیونکہ وہ وہاں سویلین آبادی کے خلاف زہریلی گیس استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز روسی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں کہاکہ روسی وزیرخارجہ لاوروف اورامریکی وزیرخارجہ جان کیری نے بذریعہ ٹیلی فون شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

روس کی طرف سے گزشتہ روز ہی شام میں امریکی طرز عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ واشنگٹن ان باغیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے جو سویلین آبادی کے خلاف زہریلی گیس کا استعمال کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ امریکی فضائی حملوں میں سینکڑوں عام شہری مارے بھی جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :