اٹلی میں پولیس کے چھاپوں کے دوران8 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 6 اگست 2016 14:29

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اگست۔2016ء) اطالوی پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے انسانوں کی اسمگلنگ کے شبے میں8مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے انسانوں کی اسمگلنگ کے شبے میں8مشتبہ افرادکو حراست میں لیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے 8 مشتبہ افراد میں ایک تیونس کا شہری بھی شامل ہے، جس پر شبہ ہے کہ وہ انتہا پسند گروہ داعش کے ساتھ روابط رکھتا ہے۔ اطالوی استغاثہ کے مطابق تحقیقاتی عمل سے معلوم ہوا ہے کہ اٹلی میں انسانوں کی اسمگلنگ کا آپریشن ایسے افراد بھی سر انجام دے سکتے ہیں، جن کے جہادی گروہوں سے رابطے ہوں۔

متعلقہ عنوان :