ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے جانے کے71 برس مکمل،یادگاری تقریبات کا انعقاد

دنیا کو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے متحد ہو جانا چاہیے،میئر ہیروشیما

ہفتہ 6 اگست 2016 14:29

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اگست۔2016ء) جاپانی شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے جانے کے 71برس مکمل ہونے پر متعدد یادگاری تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں مرنے والوں کی یاد کو تازہ کیا گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جاپانی شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے جانے کے 71برس مکمل ہونے پر متعدد یادگاری تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

6 اگست1945 کو امریکا نے اس شہر پر ایٹم بم گرایا تھا، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہیروشیما کے میئر کا کہنا ہے کہ دنیا کو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے متحد ہو جانا چاہیے۔ چند ماہ قبل ہی باراک اوباما اپنے دورہ جاپان کے کے موقع پر ہیروشیما بھی گئے تھے، جو کسی امریکی صدر کا اپنے دور اقتدار کے دوران اس مقام کا پہلا دورہ تھا۔

متعلقہ عنوان :