بھارتی ریاست آسام میں فائرنگ ، ہلاک شدگان کی تعداد 15 ہو گئی

ہفتہ 6 اگست 2016 14:28

بھارتی ریاست آسام میں فائرنگ ، ہلاک شدگان کی تعداد 15 ہو گئی

نئی دہلی/ دسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اگست۔2016ء) بھارتی ریاست آسام کی ہفتہ وار مارکیٹ میں گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 15 ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے 2افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 15ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کالعدم نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ نامی عسکریت پسند تنظیم کے جنگجوں نے کراجھاڑ کے نواح میں اچانک حملہ کر دیا تھا، جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق اس کارروائی میں چھ مسلح افراد شامل تھے، جنہیں سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا تھا۔آسام کے وزیراعلی نے اس حملے پر وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے بھی رابطہ کیا ہے ۔اپنے ایک ٹوئیٹ میں راجناتھ سنگھ کا کہناتھاکہ صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں ۔آسام کے ڈی جی پی مکیش سہا کا کہنا ہے کہ حملہ نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ(این ڈی ایف بی ) کی طرف سے کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :