اولمپکس کی حقیقی روح کو اجاگر کیا جائے ، چینی نائب وزیر اعظم

ہفتہ 6 اگست 2016 14:25

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اگست۔2016ء) چین کی نائب وزیر اعظم لیو یانگ ڈانگ نے ریو اولمپکس کی بہتر کوریج کرنے پر چینی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے کے طورپر ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئی ہیں ،اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ چین اولمپکس گیمز کی مکمل حمایت کرتا ہے اوروہ چین اور برازیل کے درمیان جامع حکمت عملی کے تحت تعاون میں شراکت دار ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے بعد چائنا ہوم میں چینی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں جن میں پیپلز ڈیلی ، شنہوا نیوزایجنسی اور چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن کے نمائندے شامل تھے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے اس موقع پر اس توقع کا اظہار کیا کہ چینی ذرائع ابلاغ نہ صرف ان کھیلوں کو وسیع پیمانے پر نشر کریں گے بلکہ اولمپکس کی حقیقی روح کو بھی اجاگر کریں گے ۔چینی نائب وزیر اعظم نے اس موقع پر ”اولمپکس ان چائنا “ کے نام سے نمائش بھی دیکھی ، چائنا ہوم میں بیجنگ 2022ء سرمائی کھیلوں کے ماسٹر پلان کا بھی جائزہ لیا ۔یاد رہے کہ 80چینی ذرائع ابلاغ کے 800نمائندے اولمپکس کی کوریج کیلئے جہاں پہنچے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :