عرب لیگ چین کیساتھ کئی شعبوں میں تعاون کی خواہشمندہے

چین میں ثقافتی اور عربی مرکز قائم کرنا ہماری ترجیح ہے ، عبد اللہ حامد محارب

ہفتہ 6 اگست 2016 14:25

تیونس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اگست۔2016ء) عرب لیگ کی تنظیم برائے تعلیم ، ثقافت اور سائنس نے چین کے ساتھ تعلقات میں مزید اضافے کیلئے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے ،تنظیم کے جنرل ڈائریکٹر عبد اللہ حامد محارب نے کہا ہے کہ تنظیم کا مقصد اپنے کلچر کو پوری دنیا میں متعارف کرانا ہے ، چین دنیا بھر میں امتیازی ثقافت کا حامل ہے جس نے چین کو ثقافتی طاقت بنادیا ہے ، چین کے عرب ممالک کے ساتھ بھی ثقافتی تعلقات موجود ہیں ، دونوں ممالک ایک دوسرے کے ثقافت کو بہتر طورپر سمجھنے لگے ہیں اور وہ آپس میں ثقافتی تبادلہ بھی کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین میں ثقافت اور عربی سکھانے کا مرکز قائم کرنا ہمارے منصوبوں کی ترجیحات میں شامل ہے ،تاریخی یادگاروں کی بحالی ایک ایسا شعبہ ہے جس میں چینی مہارت رکھتے ہیں ،وہ عرب ملکوں میں بھی تاریخی یادگاروں کی بحالی میں مدد دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرب ملکوں میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانا چاہئے ،بچوں کو پڑھانے کے طریقے اور اساتذہ کی تربیت کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :