عراق:داعش نے 3ہزار شہری اغوا کرلئے،درجنوں ہلاک،6کو زندہ جلا دیا گیا

ہفتہ 6 اگست 2016 13:55

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اگست۔2016ء) بم دھماکے ،فائرنگ،بمباری ،جھڑپیں اور کشیدگی شاید عراقی عوام کا مقدر بن چکی ہے۔اور ان مصائب سے بھاگنا بھی آسان نہیں کیونکہ شدت پسند تنظیم جان بچانے والیعام شہریوں کو بھی بخشنے کو تیار نہیں۔شہریوں کے ساتھ پیش آئے تازہ ترین واقعہ میں بتایاگیا ہے کہ عراق میں داعش نے 3 ہزار عام شہریوں کو اغوا کرلیاہے،جن میں سے درجنوں کو ہلاک جب کہ 6کوزندہ جلادیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے زیرانتظام پناہ گزینوں کے کمیشن کے مطابق یہ تمام افراد الحویجہ کے علاقے سے کرکوک شہر کی جانب فرار ہو رہے تھے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ داعش نے چار اگست کو کرکوک صوبے کے علاقے الحویجہ میں مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے تقریبا 3000 شہریوں کو قیدی بنا یاجن میں سے 12 کو قتل کر دیاگیا۔دوسری جانب انسانی حقوق کی عراقی رصد گاہ نے شہریوں کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شدت پسند تنظیم کے 120جنگجووں نے ہزاروں شہریوں کو قیدی بنا لیا اور اب وہ ان افراد کو عراقی فورسز کے سامنے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ رصدگاہ کے مطابق قیدی بنائے گئے شہریوں میں سے درجنوں کو قتل کیا گیا جب کہ ان میں سے 6کوزندہ جلا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :