امریکہ میں گزشتہ ماہ روزگار کے زیادہ مواقع فراہم ہونے کی وجہ سے ہیلری کلنٹن کی مقبولیت میں مزید اضافہ کے امکانات

ہفتہ 6 اگست 2016 13:46

واشنگٹن ۔ 6 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اگست۔2016ء) امریکہ میں گزشتہ ماہ روزگار کے زیادہ مواقع فراہم ہونے کی وجہ سے صدارتی انتخابی دوڑ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن کی مقبولیت میں مزید اضافہ کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق حکومتی اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے دوران 2 لاکھ 55 ہزار کے قریب ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوگئے ہیں جبکہ بے روزگاری کی شرح بھی 4.9 فیصد کی مستحکم سطح پر ہے۔

ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں ایک لاکھ 85 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہونے کے امکانات موجود ہیں۔ امریکی تجزیہ نگاروں کے مطابق ملازمتوں کی تعداد میں اضافے کے نتیجے میں ہیلری کلنٹن کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عراق میں ہلاک ہونے والے پاکستانی نژاد امریکی فوجی کے والد پر تنقید کے بعد سے لے کر اب تک ہیلری کلنٹن کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :