برطانیہ میں چاقو کے حملے میں امریکی شہری کو ہلاک کرنے والے ملزم پر فرد جرم عائد

ہفتہ 6 اگست 2016 13:45

لندن ۔ 6 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اگست۔2016ء) برطانوی حکام نے گزشتہ ہفتے چاقو کے حملے میں امریکی شہری کو ہلاک کرنے والے ملزم پر فرد جرم عائد کردیا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے لندن کے رسل سکوائر میں 19 سالہ ذکریا بلہان نے ایک 64 سالہ امریکی خاتون سیاح کو چاقو کے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔ میٹرو پولیٹن پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملزم پرفرد جرم عائد کردی گئی ہے اور انہیں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت میں ابتدائی سماعت کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔ ملزم شمالی نژاد نارویجن شہری ہے ۔ اس حملے میں پانچ دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے بددستور ایک ہسپتال میں ہے۔

متعلقہ عنوان :