یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے تین ارکان کی ہلاکت کا دعویٰ

ہفتہ 6 اگست 2016 13:44

واشنگٹن ۔ 6 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اگست۔2016ء) یمن میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں القاعدہ کے تین ارکان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سنٹرل کمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی چند روز قبل شبوا گورنریٹ کے علاقے میں کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں جزیرہ نما عرب میں القاعدہ سے وابستہ تین افراد ہلاک ہوگئے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ علاقے اور علاقے سے باہر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کیلئے بدستور خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :