ایران کے جنوبی قصبے میں گیس پائپ لائن دھماکا،ایک شخص ہلاک

ہفتہ 6 اگست 2016 12:56

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء) ایران کے جنوبی قصبے میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورتین زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جنوبی قصبے بندر گناوی میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا جس کے بعد قریبی گاؤں خالی کرا لیے گئے ۔ دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔حکام کا کہناتھا کہ دھماکا تخریب کاری کی کارروائی نہیں ۔

متعلقہ عنوان :