چین میں بس اورٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ،نو افراد ہلاک ،27زخمی

ہفتہ 6 اگست 2016 12:56

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء) چین میں بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں نو افراد ہلاک اور27 زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔کوچ میں اڑتالیس افراد سوار تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری حکام نے بتایا کہ واقعہ چین کے صوبے شیڈونگ میں پیش آیا جہاں ہائی وے پر ایک کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔کوچ میں اڑتالیس افراد سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :