مصرکے سابق مفتی اعظم قاتلانہ حملے میں محفوظ

ہفتہ 6 اگست 2016 11:38

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء) مصر کے سابق مفتی اعظم ڈاکٹر علی جمعہ کو قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ الجیزہ صوبے کے شہر چھ اکتوبر سِٹی میں پیش آیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سابق مفتی اعظم نماز جمعہ کا خطبہ دینے کے لیے شہر کی ایک مسجد میں داخل ہو رہے تھے کہ اس دوران مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر علی جمعہ کے ذاتی محافظین زخمی ہوگئے تاہم انہیں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔سابق مفتی اعظم نے مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیا اور نماز بھی پڑھی۔ اس کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہوگئے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔ادھر مصر کے عظیم اسلامی مرکز الازہر الشریف کی جانب سے سابق مفتی اعظم ڈاکٹر علی جمعہ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :