ٹرمپ نے ایران کو رقم کی ادائیگی کا دعویٰ واپس لے لیا
جو ویڈیو دیکھی اس میں یرغمالوں کو رہا کیا گیا تھا، پیسے نہیں دیے گئے تھے،امریکی صدارتی امیدوار
ہفتہ 6 اگست 2016 11:38
(جاری ہے)
وائٹ ہاوٴس نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ طے کیے جانے والے جوہری معاہدے کے مطابق دہائیوں پرانے فوجی سامان کے ایک ناکام سودے کے بعد ایران کو کل ملا کر 17 ارب ڈالر دے رہا ہے۔
ایک اخبار کے مطابق ایران میں 40 کروڑ ڈالر نقد رقم اس وقت پہنچائی گئی تھی جس وقت چار امریکی قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ٹرمپ سمیت رپبلیکن پارٹی کے کئی اراکین نے اس منتقلی کے وقت تنقید کی تھی۔صدر اوباما نے نقد رقم اور قیدیوں کے تبادلے کے درمیان کسی بھی تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم یرغمالوں کے لیے تاوان ادا نہیں کرتے۔‘انھوں نے کہا کہ سخت مالی پابندیوں کی وجہ سے انھیں یہ ادائیگی کیش کی صورت میں دینی پڑی تھی۔اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے اصرار کیا تھا کہ انھوں نے پیسے دیے جانے کی ویڈیو فوٹیج دیکھی تھی۔لیکن جمعرات کو ان کے عملے نے تسلیم کیا تھا کہ ایسا نہیں ہوا تھا۔عملے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ یرغمالوں کی رہائی کی فوٹیج کا ذکر کر رہے تھے۔لیکن جمعرات کو ہی ٹرمپ نے ایک اور ریلی میں اپنا دعویٰ دہرایا۔پھر گزشتہ روز اپنا دعویٰ بدلتے ہوئے انھوں نے ٹویٹ کیا کہ ’جو طیارہ میں نے ٹی وی پر دیکھا تھا وہ 40 کروڑ ڈالر لے کر ایران جانے والا طیارہ نہیں بلکہ سوئٹزر لینڈ میں یرغمالوں سے بھرا طیارہ تھا!متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.