بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری لگانے کا سلسلہ شروع

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 5 اگست 2016 19:24

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 05 اگست۔2016ء ) حکومت نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری محکموں میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری لگانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے مختلف محکموں میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری لگانے کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جبکہ جن اداروں میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت تاحال یہ سلسلہ شروع نہیں ہوا وہاں پر دو ماہ کے اندر اندر بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کردی ہے ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت جو مرضی کرلے جس نے چھٹی کرنی ہے یا غیر حاضری کرنی ہے وہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت بھی کرلیتا ہے حکومت نے تمام محکموں میں بائیو میٹرک سسٹم کو ایکٹو رکھنے کیلئے یو پی ایس اور جنریٹرز کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :