پاکستان کشمیریوں پر بھارتی ظلم برداشت نہیں کرے گا ، چوہدری نثار نے سارک کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بھرپور ردعمل دیا، بھارتی مظالم نہ رکے تو اس سے بھی سخت ردعمل دیں گے ، نہتے کشمیریوں پر بھارتی بربریت اور دہشتگردی بے نقاب کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، اسد الرحمن نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپنے حلقے کے مسائل کا ذکر کیا ، پارٹی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں

وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 4 اگست 2016 21:50

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 اگست ۔2016ء ) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں پر بھارتی ظلم برداشت نہیں کرے گا ، وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سارک کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بھرپور ردعمل دیا، اگر بھارتی مظالم نہ رکے تو اس سے بھی سخت ردعمل دیں گے ، نہتے کشمیریوں پر بھارتی بربریت اور دہشتگردی بے نقاب کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، جب تک کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نہیں نکلتا پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، اسد الرحمن نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپنے حلقے کے مسائل کا ذکر کیا ، پارٹی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤ سکے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے کہا کہ پارٹی کے اندر جمہوریت ہے ۔ تنقید کرنا جمہوریت کا اصل حسن ہے ۔ ہماری جماعت کے اندر ایم این ایز کی بات سنی جاتی ہے ۔ پارٹی کے اندر اختلاف کی باتیں درست نہیں ۔ اسد الرحمن نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپنے مسائل بیان کیے ۔ پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعظم شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی وزیر داخلہ کے سارک کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے جانے پر نہ کوئی افسوس ہے اور نہ کوئی مایوسی ہے ۔بھارتی وزیر داخلہ کا بھاگنا ہماری موقف کی فتح ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے یہ دہشت گردی نہیں تو کیا ہے ۔ پاکستان ہر فورم پر کشمیر کے لئے آواز بلند کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں پر بھارتی ظلم برداشت نہیں کرے گا ، وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سارک کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بھرپور ردعمل دیا، اگر بھارتی مظالم نہ رکے تو اس سے بھی سخت ردعمل دیں گے ، نہتے کشمیریوں پر بھارتی بربریت اور دہشتگردی بے نقاب کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، جب تک کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نہیں نکلتا پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا