غریب عوام کا مذاق اڑانا (ن) لیگ کے درباریوں کا وطیرہ بن چکا ہے۔ اعجاز احمد چوہدری

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 4 اگست 2016 20:23

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 04 اگست۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کا ریکارڈ ہے کہ وہ کرپشن کی بانی جماعت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اندورنی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے موجودہ حکومت نے نا اہلی اور بے حسی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں حکومت دوربین سے بھی نظر نہیں آ رہی ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ناقص ہو چکی ہے حکومت اور انتظامیہ حالات کنٹرول کرنے میں بے بس نظر آ رہی ہے صوبے بھر میں گروہ کے گروہ چھوٹے بچوں کو اغواء کرنے میں لگے ہوئے ہیں حکومت اور پولیس نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہے ایاز صادق کو شرم آنی چاہیے بیان دیتے وقت کہ بچوں کے اغواء کے واقعات کوئی بڑا مسئلہ نہیں ، ایاز صادق غریبوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں ، غریب عوام کا مذاق اڑانا (ن) لیگ کے درباریوں کا وطیرہ بن چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ریلیف ، انصاف کی فراہمی اور انکے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح فیل ہو چکی ہے

متعلقہ عنوان :