شیخ رشید کی جے یو پی کے وفد سے ملاقات

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 4 اگست 2016 20:23

راولپنڈی (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 04 اگست۔2016ء ) عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے جمعیت علماء پاکستان (نورانی)راوپنڈی کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جے یو پی اس ملک کی بڑی سیاسی قوت ہے اس کے کارکن متحد ومنظم ہو کرسیاسی کردار ادا کرسکتے ہیں شریف برداران نے اس ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے پورے ملک پر کرپشن اور لاقانونیت کا راج ہے انہوں نے کہا کہ علامہ شاہ احمد نورانی بڑے سیاست داں اوربیباک شخص تھے ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور تمام مذہبی جماعتوں کو ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر ساتھ لے کر چل رہے ہیں وفد میں جمعیت علماء پاکستان رواپنڈی کے صدر قاری کامران ،مولانا آفتاب ستی ،خلیل اعوان راجہ سعید ،اور بلال قادری بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :