بیمار مرغیوں کا گوشت بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی درخواست

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 4 اگست 2016 20:17

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 04 اگست۔2016ء ) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب بھر میں بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

یہ درخواست وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ خان نے دائر کی ہے جس میں بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروحت ہورہی ہے اور اس کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں شکار ہو رہے ہیں مبتلا ہو رہے ہیں درخواست میں استدعا کی گئی کہ بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت کا نوٹس لیا جائے۔*

متعلقہ عنوان :