پاکستانی ہیلی کاپٹرکی افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ،طالبان نے7 افراد کویرغمال بنا لیا

طالبان نے7 افراد کویرغمال بناکرپاکستانی ہیلی کاپٹر کو آگ لگا دی،ہیلی کاپٹرمیں7ارکان میں6 پاکستانی اورایک روسی باشندہ تھا،افغان میڈیا۔۔تاہم آئی ایس پی آرکی طرف سے تاحال اس واقعے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی،پنجاب حکومت کا ایم آئی17ہیلی کاپٹر مرمت کیلئے ازبکستان جارہا تھا۔سفارتی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 4 اگست 2016 19:46

پاکستانی ہیلی کاپٹرکی افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ،طالبان نے7 افراد ..

افغانستان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اگست2016ء):پاکستانی ہیلی کاپٹرکی افغانستان کے علاقےلوگر میں کریش لینڈنگ ہونے کی اطلاعات ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایمرجنسی لینڈنگ سے پہلے آگ بھڑک اٹھی تھی۔جس کے باعث ہیلی کاپٹرکی افغانستان کے علاقے لوگرمیں ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی توطالبان نے ہیلی کاپٹرمیں موجود7 افراد کو یرغمال بنا لیاہے۔

افغان میڈیا نے مزید بتایا کہ طالبان نے7 افراد کویرغمال بنا کر پاکستانی ہیلی کاپٹر کو آگ لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر پنجاب حکومت کا تھاجواوورہالنگ کے لیے ازبکستان جارہا تھا۔ ہیلی کاپٹر کےعملے کے7ارکان میں6 پاکستانی اورایک روسی باشندہ تھا۔ تاہم آئی ایس پی آر کی طرف سے تاحال اس واقعے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔سفارتی ذرائع کی اطلاع کے مطابق پنجاب حکومت کا ایم آئی17ہیلی کاپٹر مرمت کیلئے ازبکستان جارہا تھا کہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی،جس کے باعث ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی تو طالبان نے7افراد کو یرغمال بنالیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرمیں سوار تمام افراد سویلین ہیں۔افغانستان کے علاقے لوگر میں طالبان کا قبضہ ہے۔