افغا ن صوبے ہرات میں غیرملکی سیاحوں پرعسکریت پسندوں کا حملہ میں 10غیرملکی سیاح ہلاک ، 5زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 اگست 2016 14:39

افغا ن صوبے ہرات میں غیرملکی سیاحوں پرعسکریت پسندوں کا حملہ میں 10غیرملکی ..

ہرات (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست۔2016ء) افغانستان کے صوبے ہرات میں غیرملکی سیاحوں پرعسکریت پسندوں کے ایک حملہ میں 10غیرملکی سیاح ہلاک اور5زخمی ہوگئے۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق ہرات کے ضلع چشتی شریف میں غیرملکی سیاحوں کے قافلے حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ گورنرنے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ حملے میں 10غیرملکی سیاح ہلاک اور5زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والے سیاحوں کی شہریت بارے معلوم نہ ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کئی سیاحوں کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ابھی تک کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔الجزیرہ ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں اس واقعے میں 6افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :