گلشن کالونی مناواں سے 25سالہ نوجوان کی لاش برآمد ، 3گولیاں لگیں

جمعرات 4 اگست 2016 14:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اگست ۔2016ء ) لاہور میں مناواں کے علاقے سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے تین گولیاں لگی ہیں ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گلشن کالونی مناواں سے 25سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے جس کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو تین گولیاں لگی ہیں،ہو سکتا ہے کہ نوجوان کی کسی کے ساتھ دشمنی ہو اور اسے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہو۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :