ڈور نے معصوم بچے کی جان لے لی

جمعرات 4 اگست 2016 14:23

فیصل آباد۔4 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اگست۔2016ء)تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پتنگ بازی کرتے ہوئے کیمیکل ڈور بجلی کی مین تاروں سے الجھ گئی جس کے نتیجے میں 8سالہ بچہ جھلس گیا جو دوران علاج ہسپتال میں چل بسا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے اسلم گنج کے رہائشی خضر حیات کا 8سالہ بیٹاعرفان چھت پر کیمیکل ڈور سے پتنگ بازی کر رہا تھا کہ کیمیکل ڈور بجلی کی مین تاروں میں پھنس گئی جس کے باعث کرنٹ لگنے سے جھلس گیا جسے طبی امداد کے لئے الائیڈ ہسپتال کے برن یونٹ لایا گیا جہاں وہ دورا ن علاج جان کی بازی ہار گیا۔انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کر دی ۔