شیرکشمیر فاروق حیدر کشمیر میں تعمیروترقی کے نئے دورکاآغازکرینگے ‘فاروق حیدرخان کاوزیراعظم منتخب ہونااس بات کی دلیل ہے کہ وہ ایک نڈر،بے باک باپ کے بیٹے ہیں جنہوں نے ہمیشہ غریب اورپسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی

چیئرمین مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ مکہ راجہ ارشد کا بیا ن

جمعرات 4 اگست 2016 13:40

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اگست ۔2016ء ) چیئرمین مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ مکہ راجہ ارشدنے کہا کہ شیرکشمیر راجہ فاروق حیدر کشمیر میں تعمیروترقی کے نئے دورکاآغازکرینگے راجہ فاروق حیدرخان کاوزیراعظم منتخب ہونااس بات کی دلیل ہے کہ وہ ایک نڈر،بے باک باپ کے بیٹے ہیں۔جنہوں نے ہمیشہ غریب اورپسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی۔

آزادکشمیرکے عوام قائدمسلم لیگ ن صدرمسلم لیگ ن وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کی پشت پرکھڑے ہوکرآزادکشمیرکی ترقی وخوشحالی،تحریک آزادی کشمیرکی کامیابی کے لیے اپنابھرپورکردارجاری رکھیں گے۔کشمیر میں تعمیروترقی کے نئے دورکاآغازہوگا۔ راجہ فاروق حیدر نے جہاں تعمیروترقی چھوڑی تھی آج کشمیر میں وہی سے تعمیروترقی شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

کشمیر راجہ فاروق حیدر کے چاہنے والوں کاگڑھ میاں نوازشریف کی سوچ کوپروان چڑھاتے ہوئے آزادکشمیرتعمیروترقی مسلم لیگ ن شروع کرئے گی۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں استحصالی ٹولہ سے انجام کوپہنچ گیاعوام نے جیالہ سازی کومستردکرتے ہوئے تعمیروترقی کوووٹ دیاآنے والادورعوامی دورہے۔راجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے قائدین،ایم ایل اے،عہدیداران وکارکنان ہرعام شہری کے مسائل کے حل کے لیے اپناکرداراداکریں گے۔کشمیر کے عوام نے جواعتمادمسلم لیگ ن اور راجہ فاروق حیدر پرکیااس پران کے مشکورہیں اوران کویقین دلاتے ہیں کہ جووعدے الیکشن میں عوام کے ساتھ کیے پورے کیے جاینگے انھوں نے کہاکہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں۔