Live Updates

آزادکشمیرکے حالیہ انتخابات میں کڑوروں نہیں بلکہ اربوں روپے دے کرضمیرخریدے گئے‘نوازشریف نے پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے آزادکشمیرکاکھیل کھیلا‘(ن )لیگ خودحیران ہے کہ اسکواتنی سیٹیں کیسے مل گئیں

بانی رہنما تحریک انصاف آزاد کشمیر سابق امید وار قانون ساز اسمبلی حلقہ 4 چڑہوئی ڈاکٹر سفیان خان کی بات چیت

جمعرات 4 اگست 2016 13:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اگست ۔2016ء ) بانی رہنما تحریک انصاف آزاد کشمیر سابق امید وار قانون ساز اسمبلی حلقہ 4 چڑہوئی ڈاکٹر سفیان خان نے کہاکہ آزادکشمیرکے حالیہ انتخابات میں کڑوروں نہیں بلکہ اربوں روپے دے کرضمیرخریدے گئے۔نوازشریف نے پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کے لیے آزادکشمیرکاکھیل کھیلا۔ن لیگ خودحیران ہے کہ اسکواتنی سیٹیں کیسے مل گئیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے آج بھی ن لیگ کے ساتھ مثاق جمہوریت جاری رکھاہواہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوارکی کامیابی میں مسلم لیگ ن نے پوری سپورٹ کی۔آصف زرداری اورنوازشریف نے آپس میں باری لگانے کاسلسلہ جاری رکھاہے۔پیپلزپارٹی والے اپناقبلہ درست کریں ورنہ عوام بھی ان کومستردکردیں گے میاں نوازشریف کے گینگ نے دھاندلی کی عظیم داستان رقم کی۔

(جاری ہے)

جوشایدریاست کی تاریخ میں کبھی نہ ہوئی۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرکے عوام کے مینڈیٹ کوخراب کیاگیا اورضمیرفروشی کاجوبازارگرم کیاگیااس کی مذمت کرتے ہیں۔پیپلزپارٹی اورن لیگ نے ہمیشہ زرداری اورنوازجمہوریت کوپروان چڑھایا۔میثاق جمہوریت نے آزادکشمیرکے تشخص کوبری طرح مجروح کیا۔استحصالی ٹولہ نے ہمیشہ عوام کے ساتھ زیادتی کی۔پاکستان تحریک انصاف نے جس جرات سے مقابلہ کیااس پراپنے کارکنان کاشکریہ اداکرتاہوں۔

گزشتہ روزن لیگ نے پیپلزپارٹی کوووٹ دے کرسارے کچھے چھٹے کاپول کھول دیا۔ن لیگ کوخوداتنی توقع نہیں تھی کہ وہ اتنی کامیابی حاصل کریں گے۔انھوں نے کہاکہ میرے کارکن میرے دست بازوں اگرکسی نے میرے کارکن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھاتواس کاانجام براہوگا۔میرے کارکنان نے حق وسچ کاساتھ دیاجس پران کامشکورہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات