مسلم لیگ(ن) کیلئے راجہ اقبال خان کی بے پناہ خدمات ہیں قیاد ت راجہ اقبال کو حکومتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹ کر ے

سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) شفیلڈرا جہ اشفاق احمد رضوی کا مطالبہ

جمعرات 4 اگست 2016 13:40

شفیلڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اگست ۔2016ء ) سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) شفیلڈرا جہ اشفاق احمد رضوی آف چڑہوئی بڑالہنے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے لیے راجہ اقبال خان کی بے پناہ خدمات ہیں قیاد ت راجہ اقبال کو حکومتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹ کر ے انکا کہنا تھا کہ راجہ فاروق حیدر کو وزیر اعظم آزاد کشمیر بننا خوش آئندہے آزاد کشمیر کی عوام کو قائدِ کشمیر سے بے پناہ امیدیں وابستہ ہیں انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کی عوام کی محرومیوں کا جلد ازالہ کرے گی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے پانچ سالہ دورِ اقتدار میں انقلابی اقدامات کیے جائیں گے طبقاتی نظامِ تعلیم کے خاتمے اور یکساں نظام تعلیم کے لیے پر عزم ہیں میرٹ پر روزگاری کی فراہمی اور پسے ہوئے طبقے کی محرومیاں ختم کرنا اولین ترجیح ہے جلد بلدیاتی انتحابات کروا کر اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں گے بلدیاتی انتحابات میں مسلم لیگ(ن) باصلاحیت اور اہل نوجوانوں کو سامنے لائے گی نوجوان بہتر مستقبل اور وسیع تر قومی مفاد میں ہمارے ساتھ چلیں ،مایوس نہیں کریں گے ،پیپلز پارٹی نے اداروں میں رشتہ داروں کی پوری پوری کھیپ بھرتی کر کہ عام آدمی کومایوس کر دیا راجہ فاروق حیدر آزاد کشمیر کی عوام کے لیے امید کی کرن ہیں آزاد کشمیر بھر میں عوامی محرومیوں کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے قیادت لیگی کارکنان کے مسائل سے آگاہ ہے حکومتی سیٹ ا پ میں دونوں حلقوں کو بھرپور نمائندگی دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :