سیاسی انتقام نہیں لیں گئے مگرکروڑوں روپے کے منصوبہ جات اورپانچ سالہ دور میں حلقہ نمبر چھ میں کی گئی تقرریوں کی چھان بین و تحقیقات ضرورکریں گے ‘ نو منتخب رکن قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 4 اگست 2016 13:40

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اگست ۔2016ء) نومنتخب ایم ایل اے وراہنماء مسلم لیگ(ن)ڈاکٹرمصطفے بشیر نے کہا کہ سیاسی انتقام نہیں لیں گئے مگرکروڑوں روپے کے منصوبہ جات اورپانچ سالہ دور میں حلقہ نمبر چھ میں کی گئی تقرریوں کی چھان بین و تحقیقات ضرورکریں گئے ایسے افراد جنہوں نے مال سرکارمیں خردبرد کیا یا منصوبہ جات میں کرپشن کی یا ایسے آفیسران جنہوں نے خلاف میرٹ تقرریاں کی وہ کسی صورت بچ نہیں پائیں گئے ،اس حوالہ سے جلد وزیراعظم آزادکشمیر ایک کمیٹی تشکیل دیں گئے جو غیرجانبدارا نہ طورپر ان کی تحقیقات کرئے گئی خلاف میرٹ تقررشدہ افراد کو نوکریوں سے فارغ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار نومنتخب ایم ایل اے وراہنماء مسلم لیگ(ن)ڈاکٹرمصطفے بشیرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تمام افرادکو میرٹ پر اوربرابری کی بنیاد پر نوکریاں دیں گئے ۔

متعلقہ عنوان :