ن لیگ کی حکومت عوامی مسائل حل کرے گی‘ پیر مہر علی بخاری

جمعرات 4 اگست 2016 13:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ آزادکشمیرکے مرکزی رہنماء پیر سید مہر علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے حلف اٹھاتے ہی اپنے وعدوں کے مطابق انقلابی اقدامات کاآغاز کردیا ہے۔ ن لیگ کی حکومت عوام کے مسائل حل کرے گی ۔

(جاری ہے)

عوام نے الیکشن میں آزادکشمیر بھر سے جو بھاری مینڈیٹ دے کر ن لیگ پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے وزیر اعظم اور ان کی کابینہ عوامی اعتماد پر پورا اترے گی ۔

گزشتہ رو ز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ لچھراٹ میں بھی گزشتہ حکومتوں کے دوران ہونیوالی ناانصافیوں اور زیادتیوں کا ازالہ کیا جائیگا۔ اہل لچھراٹ نے دھونس دھاندلی ‘طاقت اور پیسے کی لالچ کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن میں دلیرانہ فیصلہ کیا ہے۔انشاء اللہ فاروق حیدر کی قیادت میں قائم نئی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔

متعلقہ عنوان :