بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کااعلان خوش آئندہے‘ چوہدری شفیق

جمعرات 4 اگست 2016 13:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف آزادکشمیر تحصیل پٹہکہ کے چیف آرگنائزر چوہدر ی محمد شفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کااعلان خوش آئندہے۔ انتخابی فہرستوں کو شفاف بناکر جلد بلدیاتی الیکشن کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔ جب بلدیاتی ادارے فعال ہونگے تو اس وقت ہر یونین کونسل سطح پر ترقیاتی کام ہونگے۔

(جاری ہے)

اور ماضی کی طرح بھاری فندز اللوں تللوں پر ضیائع نہیں ہونگے۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں چوہدر ی محمد شفیق نے کہا کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے اعلانات پچھلی حکومت نے بھی کئی بار کئی اور حکومت بلدیاتی الیکشن نہ کراکے توہین عدالت کی بھی مرتکب ہوئی نئی حکومت وعدے کے مطابق بلدیاتی الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے۔