صدر ریاست کیلئے مسعودخان کی نامزدگی بہترین فیصلہ ہے‘ جعفریہ سپریم کونسل

جمعرات 4 اگست 2016 13:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اگست ۔2016ء) مسعودخان کی صدر ریاست کیلئے نامزدگی بہترین فیصلہ ہے۔چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل جموں و کشمیر سید شبیر حسین بخاری اور سینئروائس چیئرمین علامہ سید فرید عباس نقوی نے سینئر سفارتکار مسعود خان کی بطور صدر آزادکشمیر نامزدگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے مسعود خان صدر ریاست کیلئے بہترین چوائس ہیں۔

ان کی نامزدگی نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا بہت دانشمندانہ اور بڑا فیصلہ ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے سید شبیر حسین بخاری او ر علامہ سید فرید عباس نقوی نے کہا کہ مسعود خان کئی ملکوں میں پاکستان کے سفارتکار رہ چکے ہیں ۔ ان کا بیرونی دنیاکیساتھ بہترین تعلق ہے۔ موصوف کشمیر اور کشمیریات پر مکمل عبور رکھتے ہیں۔وہ ریاست کے بڑے منصب پر ہوتے ہوئے مسئلہ کشمیر کیلئے عالمی فورمز پر دنیا کو مسئلہ کشمیر بر بہترین طریقے سے بریف کرینگے۔ ان کی نامزدگی کے راجہ فاروق حیدر خان کے فیصلہ کو عوامی سطح پر بھی زبردست پذیرائی ملی ہے ۔حکومت کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کیلئے جعفریہ سپریم کونسل کی مکمل حمایت حاصل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :