بینک آف آزاد جموں و کشمیر کی دس سالہ شاندار ترقی کے صاف و شفاف عمل کو کسی مذموم پروپگنڈہ سے جھٹلایا نہیں جا سکتا :ترجمان

جمعرات 4 اگست 2016 12:58

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اگست۔2016ء) بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ریاست کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں بینک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور بینک کی دس سالہ شاندار ترقی کے صاف و شفاف عمل کو کسی مذموم پروپگنڈہ سے جھٹلایا نہیں جا سکتا ہے۔ قومی بینک کو کامیابی کے سفر سے روکنے کے لئے مفاد خصوصی رکھنے والے چند عناصرآئے روز سوچی سمجھی سازشیں رچا رہے ہیں۔

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ بینک کے خلاف بے بنیاد، من گھڑت اور بد نیتی پر مبنی پروپگنڈہ کرنے پر عدالت نے ایک اشاعتی ادارے کو سخت انتباہ کیا ہوا ہے اور اس کی جھوٹی خبروں پر پابندی بھی لگا رکھی ہے تا ہم عدالتی احکامات کو یکسرنظر انداز کرتے ہوئے مذکورہ اخبار بینک کے خلاف اپنی گمراہ کن مہم جاری رکھی ہوئے ہے تا کہ بینک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا ئے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ بینک آف آزاد جموں و کشمیر نے صارفین کے مفادات کو مزید تحفظ دینے کے لئے لیجر سسٹم بطور متبادل احتیاطی تدابیر کے طور پربحال رکھا ہے تا کہ ریاست کی مخصوص جغرافیائی صورتحال کی وجہ سے کبھی مواصلاتی رابطوں میں خلل کے باعث صارفین مشکلات سے ددوچار نہ ہوں۔یہ اقدام بینک کے ایکسٹرنل آڈیٹرز اے ایف فرگوسن کی تجویز پر اٹھایا گیا ہے تا کہ بینک کے اثاثہ جات اور صارفین کے کھاتوں کو مزید تحفظ دیا جا سکے۔

جسے شر پسند غلط رنگ میں پیش کر کے بینک کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ بد قسمتی سے یہاں کے سیاسی روایتی کلچر کے مطابق حکومت کی تبدیلی پر ایسے جھوٹے پروپگنڈہ کا سہارا لے کر اداروں کو بدنام کیا جاتا ہے۔تا کہ نئی حکومت میںآ نے والے نئے لوگوں کو بد ظن کیا جائے۔ترجمان نے کہا کہ بینک کا ریکارڈ صاف و شفاف ہے جو بینک کی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ جسے جھوٹے پروپگنڈہ سے جھٹلایا نہیں جا سکتا ہے

متعلقہ عنوان :