پاک فضائیہ امریکا، متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ساتھ امریکا میں مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کرے گی
میاں محمد ندیم جمعرات 4 اگست 2016 11:17
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست۔2016ء) پاک فضائیہ امریکا، متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ساتھ رواں ماہ نیواڈا میں مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کرے گی۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 6 اے ایف ایف 16 سی/ ڈی بلاک 52+ کمبیٹ طیارے پہلے ہی امریکا میں نیواڈا کے نیلس ایئر فورس بیس پر مشترکہ گرین اور ریڈ فلیگ مشقوں میں حصہ لینے کے لیے پہنچ چکے ہیں۔
امریکی ایئر فورس کے مطابق ریڈ فلیگ سے مراد فضا سے فضا میں تربیتی مشق ہے، جس کے دوران شرکاءہوا بازی میں مہارت حاصل کرنے کے لیے ایک ساتھ ڈوگ فائٹ کرتے ہیں جبکہ گرین فلیگ میں مشترکہ ہوائی، زمینی اور الیکٹرانک خطرات سے لڑنے کی تربیت دی جاتی ہے۔2016 میں امریکی ایئر فورس نیواڈا میں 4 ریڈ فلیگ مشقیں کررہی ہے، ان مشقوں کا پہلا مرحلہ جنوری تا فروری، دوسرا مرحلہ فروری تا مارچ اور تیسرا مرحلہ جولائی میں ختم ہوا جبکہ ان مشقوں کا رواں سال کا چوتھا اور آخری مرحلہ 15 اگست سے شروع ہوگا، جس کا اختتام 26 اگست کو ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.