سابق چیئرمین واپڈا شمس الملک نے کالا باغ ڈیم کی جلدتعمیرکیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

وفاقی حکومت‘ مشترکہ مفادات کونسل اور سیاسی جماعتیں کالا باغ ڈیم تعمیر کرنے میں سنجیدہ نہیں ‘کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ التوا میں ڈالنے سے ملک اندھیروں میں ڈوب چکا ہے ‘معیشت کا پہیہ جام ہے‘کالا باغ ڈیم کے منصوبے کو تکنیکی نظروں کی بجائے سیاسی طور پر دیکھا جارہا عدالت کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے احکامات جاری کرے ‘ درخواست میں استدعا

بدھ 3 اگست 2016 23:04

سابق چیئرمین واپڈا شمس الملک نے کالا باغ ڈیم کی جلدتعمیرکیلئے سپریم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) واپڈا کے سابق چیئرمین شمس الملک نے کالا باغ ڈیم کی جلدتعمیرکے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت‘ مشترکہ مفادات کونسل اور سیاسی جماعتیں کالا باغ ڈیم تعمیر کرنے میں سنجیدہ نہیں ‘کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ التوا میں ڈالنے سے ملک اندھیروں میں ڈوب چکا ہے ‘معیشت کا پہیہ جام ہے‘کالا باغ ڈیم کے منصوبے کو تکنیکی نظروں کی بجائے سیاسی طور پر دیکھا جارہا عدالت کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے احکامات جاری کرے ۔

اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے یہ درخواست سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت، مشترکہ مفادات کونسل اور سیاسی جماعتیں کالا باغ ڈیم تعمیر کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں، وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت، سیاسی جماعتوں اور مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ التوا میں ڈالنے سے ملک اندھیروں میں ڈوب چکا ہے جس سے معیشت کا پہیہ بھی جام ہوا ہے، صنعتی مزدور بے روزگار اور پانی کے زیاں سے زرعی اراضی بھی بنجر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تکنیکی اعتبار سے کالا باغ ڈیم قابل عمل منصوبہ ہے جس کی تعمیر سے ملک کا فائدہ ہے۔کالا باغ ڈیم کے منصوبے کو تکنیکی نظروں کی بجائے سیاسی طور پر دیکھا جارہا ہے،یہ منصوبہ ملکی مفاد کے عین مطابق ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے احکامات جاری کئے جائیں۔