سنگین جرائم میں مطلوب ڈاکو امداد عرف ناگ مغیری کی پولیس مقابلے میں ہلاکت پر حیدرآباد پولیس پارٹی کے لیے2 دو لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان

بدھ 3 اگست 2016 22:57

کراچی ۔ 3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔3 اگست ۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بدنام زمانہ اور پولیس کو متعدد سنگین جرائم میں مطلوب ڈاکو امداد عرف ناگ مغیری کی پولیس مقابلے میں ہلاکت پر حیدرآباد پولیس پارٹی کے لیے02 دو لاکھ روپئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی پر پولیس کو نا صرف نقد انعامات دیئے جائیں گے بلکہ انہیں بطور اعزاز تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی ۔

آئی جی سندھ نے مذید کہا کہ پولیس اور عوام کے مابین دوستانہ ماحول وقت کا تقاضہ ہی نہیں بلکہ قیام امن کی بحالی جیسے اقدامات کی ضرورت بن گیا ہے لہذٰا علاقوں کی سطح پر ایسے اقدامات کیے جائیں کہ عوام بلا کسی خوف جرائم کے خلاف پولیس کے شانہ بشانہ کردار ادا کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :