بارش کے باعث نساسک نے ریجن بھر میں عملہ اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دیں

بدھ 3 اگست 2016 22:50

سکھر۔ 3اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔3 اگست ۔2016ء) نارتھ سندھ اربن سروس ( نساسک) کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرسید محمود عباس شاہ نے کہاہے کہ آج ہونے والی بارشوں کے بعد نساسک کے تمام ریجن میں ایمر جنسی نافذ کرکے تمام اسٹاف اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نساسک کے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ایم ڈی نساسک نے مذید کہا کہ ضرورت سے زیادہ بارش ہونے اور اس کے بعد سڑکوں سے پانی نکالنے میں کچھ وقت لگے گا تاہم محکمہ نساسک کی تمام مشینری اور اسٹاف عوام کو پریشانی سے بچانے کے لئے اپنی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہاکہ بارش کے بعد نساسک کے مختلف ریجنس میں بجلی کی بریک ڈاوٴن شروع ہوگئی ہے جس کے باعث ہمیں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

متعلقہ عنوان :